Thursday January 23, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، پہلی بارشاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی کا موقف بھی آگیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حامی افراد کی طرف سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی تھی۔ اب سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی اور داماد شاہین شاہ آفریدی بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نادیہ آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے عمران خان کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچر سیاہ کر دی ہے۔ دوسری طرف نادیہ آفریدی کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا شیئر کیا گیا ہے، جس پر فیض احمد فیض کی معروف نظم کے مصرعے ’ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے‘ لکھے ہوتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں وہ کچھ تحریر کرنے کی بجائے صرف پاکستان کے پرچم کا ایموجی پوسٹ کرتی ہیں۔

FOLLOW US