Thursday January 23, 2025

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت کو شکست دے دی

جمیکا: ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت کو شکست دے دی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی طرف سے تلک ورما 51، ہاردیک پانڈیا 24اور ایشان کیشن 27 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن67، روومین پاول 21 اور شیمرن ہیٹمر 22 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔

FOLLOW US