Sunday January 19, 2025

پاکستان کا ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کااعلان کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مسلسل کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے۔ اس لیے اس نے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے ، بھارت کا اپنی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار بھارت کے متعصبانہ رویے کو ظاہرکرتا ہے۔

تاہم پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

FOLLOW US