Monday November 18, 2024

ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا

لاہور:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد نام ورلڈکپ کے لیے مزید دو سے تین چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے

جبکہ آل راونڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تھنک ٹینک نے بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آرا ان کے سامنے رکھے گا، ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہے۔

FOLLOW US