Thursday January 23, 2025

جاوید آفریدی کون سی ٹیم کی سپورٹ کیلئے تیار ہیں ؟ پشاور زلمی کے مالک نے بڑا اعلان کردیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ خواہش ہے قومی فٹبال ٹیم کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان میں کھیلے، پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہوں۔پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو پاکستان میں شیڈول ہے، پاکستان اس سے قبل اوے میچ کمبوڈیا میں 12 اکتوبر کو کھیلے گا۔

FOLLOW US