Sunday January 19, 2025

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم بھارت پہنچ گئی

چنئی: قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چنئی پہنچنے پر پاکستان کی ہاکی ٹیم کا روایتی ڈھول اور مقامی ثقافتی ڈانس سے استقبال کیا گیا،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے جبکہ کھلاڑیوں کا بھارتی عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ تین اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈولڈ ہے۔

FOLLOW US