Sunday January 19, 2025

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگیں

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں ۔ دونوں سپورٹس سٹارز کی طلاق کے بارے میں گزشتہ برس بھی شہ سُرخیاں بنی تھیں تاہم سٹار جوڑی نے کبھی اپنی طلاق کی تصدیق نہیں کی ۔ اب ایک لمبے عرصے سے ساتھ نہ دکھائی دینے اور سوشل میڈیا سائٹس پر بھی ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے رہنے کے باعث ان کی طلاق کی خبریں دوبارہ گردش کرنے لگی ہیں۔

اس بار شعیب ملک نے گردش کرتی ان خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا تعارف تبدیل کیا۔ اس سے قبل شعیب ملک نے اپنے بائیو میں ثانیہ مرزا کے شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ’سپر ویمن کا ہسبینڈ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی سابق بھارتی ٹینس سٹار کو ٹیگ بھی کیا ہوا تھا۔ اب انہوں نے اپنا بائیو تبدیل کرتے ہوئے ’سُپر ویمن کا شوہر‘ ہٹانے کے ساتھ ساتھ مزید کچھ ترامیم بھی کی ہیں۔

سابق کرکٹر نے اب اپنی بائیو میں ’ایتھلیٹ‘ کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ لکھا ہے اور ساتھ ہی ’لِو اَن بروکن‘ کا اضافہ بھی کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’لِو اَن بروکن‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی مشہور کتاب ہے جس میں طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

FOLLOW US