Saturday January 18, 2025

محمد عامر کو کس شخصیت نے فون کر کے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے خود کو تیار کرنے کا کہہ دیا ؟ بڑی خبر

لاہور: قومی ٹیم میں فاسٹ باولر محمد عامر کی واپسی کی خبریں ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی وہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سلیکشن کمیٹی کی اہم شخصیت نے محمد عامر کے منیجر سے رابطہ کیا ہے اور پیغام دیاہے کہ ’ عامر سے کہو کہ خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار کر لے “۔سلیکشن کمیٹی کی اہم شخصیت نے محمد عامر کو کہاہے کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ دے اور میڈیا میں کوئی بھی بیان دینے سے باز رہے ،

کیونکہ یہ نیا تنازع کھڑا کر سکتاہے۔ ذرائع کا کہناتھا کہ جلد ہی محمد عامر سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا جائے گا اور اس وقت تک کھلاڑی خود کو تیار کرنے کیلئے بھر پور محنت کرے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ بیان تھا کہ محمد عامر اگر اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں تو ان کی سلیکشن پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

FOLLOW US