Sunday January 19, 2025

ہنڈرڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر شعیب اختر بھی بابربابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر برطانوی فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر بھی بابر کی حمایت میں بول پڑے۔راولپنڈی ایکسپریس کا لقب پانے والے پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جیمز اینڈرسن کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کی حمایت کی۔شعیب اختر کی جانب سے لکھا گیا کہ میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں، میں بھی ایسا ہی کرتا، میں واقعی حیران ہوں دنیا کے ٹی20 کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈرڈ میں کیوں نہیں لیا گیا۔واضح رہے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ بابرکو ہنڈرڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا۔

FOLLOW US