Sunday January 19, 2025

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کا ساری دنیا میں تماشا بن گیا

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نمائش پی ایس ایل کے انداز میں کرنے پر بھارتی حکام کو شدید تنقید کا بنا یا گیا۔ آئی پی ایل نے کل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے ساتھ اپنے 16ویں سیزن کا انتظار کیا۔اس تقریب میں مقبول گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ ساتھ اداکار تمنا بھاٹیہ اور رشمیکا مندنا نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنی برقی پرفارمنس سے سٹیج کو آگ لگا دی۔تقریب کے دوران آئی پی ایل نے بھی ڈرون کی مدد سے اپنی ٹرافی کی نمائش کی ، یہ ٹیکنالوجی پہلی بار ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب کے دوران استعمال کی گئی تھی۔آئی پی ایل میں پی ایس کی نقل کرنے پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید کی ۔

FOLLOW US