Thursday January 23, 2025

بھارت کی جانب سے کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے، بھارتی بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہیےکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔

FOLLOW US