Saturday April 27, 2024

ایشیا ءکپ میں بھارت نے میچز دوسرے ملک منتقل کرنے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ، حیران کن بیان سامنے آ گیا

ممبئی : بھارت مسلسل ایشیا ءکپ 2023 پاکستان میں کھیلنے سے انکا ر کر رہاہے اور اب بھارت کے میچز دو سرے ملک منتقل کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض اٹھا دیا گیاہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہناہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے2 ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے کہاہے کہ 2 ممالک میں ایونٹ کرانے سے بجٹ بڑھ جائے گا ،اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی ،پاکستان میں ایشیا ءکپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں،

اے سی سی کہے بجٹ بڑھے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتاہے ۔ بھارتی بورڈ کا خیال ہے میزبان ایشیاء کپ پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کا دباﺅ ڈال رہا ہے ، بھارتی بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے ، ایشیاء کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے ،پاکستان کو بھی اپنے میچز ان2 ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔ایشیا ءکپ کے 2ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جارہی ہے ،پاکستان نے2 ممالک میں ایشیاء کپ کروانے کی تجویز دی ہے ،بھارت کے میچ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے ۔

FOLLOW US