Tuesday May 14, 2024

پاک افغان تاریخی کرکٹ سیریز کا پاکستان کی جیت پر اختتام

شارجہ: پاک افغان تاریخی کرکٹ سیریز کا پاکستان کی جیت پر اختتام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلی جا رہی تاریخی سیریز کا آج اختتام ہو گیا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور وسیم جونیئر، اعظم خان اور نسیم شاہ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر جبکہ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔ یوں افغانستان کو 183 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم افغانستان کی پوری ٹیم 116 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، یوں پاکستان سیریز کے آخری میچ میں 66 رنز سے فتحیاب رہا۔ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان 3،3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، افغانستان کی جانب سے عمر زئی 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ افغانستان 2 ایک کی فیصلہ کن برتری سے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

FOLLOW US