Friday April 26, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا

شارجہ : دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حارث 15، طیب طاہر 13 اور اعظم خان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شاداب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم شاداب 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، عماد وسیم 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 2 جبکہ نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US