Sunday January 19, 2025

جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ بنا کر ویسٹ انڈیز سے تاریخی فتح اپنے نام کرلی

سنچورین: جنوبی افریقہ نے ایک ٹی 20 میچ میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ،جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی برسات کردی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 259 کا ہدف دیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیل میئرز نے 51 اور جانسن چارلس نے 118رنز بنائے،

روومین پاول نے 28 اور رومیریو شیپ ہرڈ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سےکوائنٹن ڈی کوک نے 44 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے سب سے زیادہ 102 رنز سکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پاور پلے سکور ہے۔ریزہ ہینڈرکس نے 68 رنز بنائے اور ایڈن مرکرم نے38 سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

FOLLOW US