Sunday January 19, 2025

افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

شارجہ : ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دے دی ۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔ افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شاداب خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے صائم ایوب اور محمد حارث نے اوپننگ کی لیکن حارث صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق دو گیندوں پر کوئی رن سکور نہ کرپائے اور آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب چھٹے اوور کی آخری گیند پر 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اعظم خان بھی بغیر کوئی سکور بنائی آسان کیچ پکڑا کر آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد طیب طاہر بھی آسان کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان شاداب خان 12 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد فہیم اشرف 2 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نسیم شاہ بھی 2 سکور بنا کر اپنا ہی بلا وکٹ پر مار کر آوٹ ہو گئے۔عماد وسیم 18 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان ، نوین الحق اور اعظمت اللہ نے ایک ، ایک وکٹ لی جبکہ محمد نبی، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی جانب سے اوپنرزابراہیم زردان 9اور رحیم اللہ گرباز 16 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ گلبدین نائب صفر اور کریم جنت 7 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔کپتان محمد نبی 38 اور نجیب اللہ زدران17 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جبکہ عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

FOLLOW US