Sunday January 19, 2025

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی آدھی ٹیم 41 رنز پر پویلین لوٹ گئی

شارجہ: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔

FOLLOW US