Sunday January 19, 2025

ایشیاکرکٹ کپ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر کروانے کا فیصلہ

لاہور: ایشیا کپ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ بھارت کے میچ کس وینیو پر کروائے جائیں گے تاہم یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔ بھارت کے میچوں کے لیے یو اے ای ، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ کے وینیو ززیر غور ہیں ۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ، پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

FOLLOW US