Tuesday November 11, 2025

بھارتی کرکٹر میچ کے دوران جو پانی پیتے ہیں؟ وہ کس کمپنی کا ہے؟؟بوتل کی قیمت کیا ہے؟؟ کمزوردل افراد یہ خبر اپنے رسک پر پڑیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرائونڈ میں اپنی کاکرردگی کے جوہر دکھانے والا کھلاڑی جسمانی اور ذہنی طور پر کتنا فٹ ہوتا ہے ، کوئی عام آدمی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ کرکٹ ہی کی مثال لے لیجئے ۔ پانچ دن کے ٹیسٹ میچ کےلئے گرم ترین موسم کے دوران میدان میں اترنے اور پورا دن کھڑے ہونے ، بھاگ دوڑ کرنے ، بالنگ کے لمبے سپیل کرنے ،

یہ گھنٹوں باری کھیلنے کےلئے درکار توانائی کے حصول کےلئے کھلاڑی کیا کچھ نہ کرتے ہوں گے ۔ یقینی طور پر ایسا ورزش سے ہی ممکن ہے ۔لیکن مناسب خوراک اور پانی کا استعمال بھی جسمانی تندرستی کےلئے اتنا ہی ضروری ہے ۔بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اس وقت بیٹنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کس کمپنی کا پانی استعمال کرتے ہیں اور اس کی بوتل کی قیمت کیا ہے؟؟معلوم ہوا ہے کہ ویرات ”ایویان“ نامی فرانسیسی کمپنی کا پانی پیتے ہیں۔ یہ پانی 600 بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور ویرات کوہلی ٹریننگ اور میچ کے دوران ہمیشہ ایک بوتل اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ایویان‘ کمپنی کا پانی فرانس سے منگوایا جاتا ہے جو مختلف سائز کی بوتلوں میں دستیاب ہے اور سب سے چھوٹی بوتل کی قیمت بھی 240 بھارتی روپے ہے اور دنیا بھر میں مہنگے داموں بکنے والے برانڈز میں سے ایک ہے