Thursday January 23, 2025

شاہین کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

پاکستان سپر لیگ : 8 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر انشا آفریدی کے ہاتھ میں پکڑے بیگ کے باعث موضوع گفتگو بن گئی۔ پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کے بعد انشا آفریدی کی شوہر شاہین آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئے تھی جس میں انشا اور شاہین کو پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس تصویر میں جہاں سوشل میڈیا صارفین
انشا اور ان کی بہن اقصیٰ آفریدی کو پہچاننے میں کنفیوز ہوگئے وہیں انشا کے معروف برانڈڈ بیگ لینے سے متعلق کئی دعوے کیے جانے لگے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کے ذریعے دعویٰ کیا گیا انشا آفریدی نے معروف غیر ملکی برانڈ گوچی کا بیگ لیا ہوا ہے جس کی قیمت 2394 امریکی ڈالر ) 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ بیگ اب آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے جس کے باعث ویب سائٹ پر بیگ دستیاب نہیں۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جا نب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے اور کچھ صارفین نے بیگ کو اوریجنل گوچی کے بجائے فرسٹ کاپی قرار دیا۔

FOLLOW US