Friday April 19, 2024

لیجنڈز لیگ، آفریدی کی ایشیا الیون نے گمبھیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا

دوحہ : قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے ایلیمنیٹر رانڈ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز گوتم گمبھیر کی انڈیا مہاراجہ کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے 85 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
دوحہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپل تھرنگا 50 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 38، اصغر افغان 34، دلشان 27، تھیسارا پریرا 24 جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انڈیا مہاراجہ کی جانب سے اسٹوارٹ بنی اور پرگیان اوجھا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ نے پہلی وکٹ 47 کے اسکور پر گنوائی جبکہ کپتان گوتم گھمبیر 32 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے اور انکے علاوہ کوئی بھی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں روبن اتھاپا 15، محمد کیف 14، سریش رائنا 18، یوسف پٹھان 9، عرفان پٹھان 3، اشوک دندا اور پرگیان اوجھا 2، 2 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر، عبدالرزاق، محمد حفیظ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کا فائنل کا 20 مارچ کو ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گوتم گمبھیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں 5 میچز میں محض ایک فتح سمیٹ سکی جبکہ چار میچز میں انہیں بدترین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

FOLLOW US