Sunday January 19, 2025

محمد عامر کی اہلیہ کی ایک بار پھر شاہین آفریدی پر تنقید

لاہور : کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے دوران اپنے شوہر پر ہونے والی تنقید پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ عامر کی اہلیہ نے ایک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عامر کی جارحیت اور حرکات کا موازنہ شاہین آفریدی سے کیا۔ نرجس نے لکھا کہ “اگر کوئی آپ کو نیچے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ ان سے اوپر ہیں۔

اور ہمیشہ ان حاسد سے اوپر رہیں گے، انشاء اللہ‘‘۔ عامر نے اپنی اہلیہ کے مذکورہ ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا۔ شاہین اس سیزن کے شروع میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں عامر کے رویے سے متاثر نہیں ہوئے، جب عامر نے مایوسی میں بابر اعظم کی طرف گیند پھینکی۔ شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ نے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے بارے میں بات کی۔

میرے خیال میں مقابلہ ہونا چاہیے لیکن یہ بلے اور گیند کے درمیان ہونا چاہیے۔ سلیجنگ واقعی بری لگتی ہے کیونکہ خاندان ہمارے کھیل دیکھ رہے ہیں‘‘ ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے، نرجس نے اس سیزن میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور پاکستانی شائقین کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل فروری میں بھی محمد عامر اور شاہین کی وکٹ پر جشن مناتے ہوئے تصویر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عامر کی اہلیہ نے تصویر کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن، “یہ” شامل کیا۔ شاہین کی تصویر پر لکھا تھا کہ ’’اگر آپ جشن منائیں تو یہ جارحیت ہے اور اگر میں مناؤں تو اسے رویہ کہتے ہیں‘‘۔

FOLLOW US