Friday January 24, 2025

سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس ، انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے مقرر

ریاض : سعودی عرب کے الاولی صحرا میں اونٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس پر اربوں روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کی انعامی رقم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرزیعنی 5 ارب95کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم والی ریس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں۔مزید برآں اونٹ ریس میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ خطے کی تاریخ اور ورثے کیلئے نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔

FOLLOW US