Friday January 24, 2025

لاہور قلندر یا ملتان سلطان، سپرلیگ کا فاتح کون ؟ فیصلہ آج ہوجائےگا

لاہور : پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آج فاتح کا فیصلہ ہو جائے گا، لاہور قلندرز یا ملتان سلطانز آج فائنل میں آر یا پار ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ایس ایل 2023 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی، تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 12 کروڑ روپے کی بڑی رقم ہاتھ لگے گی تاہم رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

FOLLOW US