Sunday January 19, 2025

بابر تم بادشاہ اور میں ۔۔ شاداب نے میچ ہارنے کے بعد میں بابر اعظم کے لیے کیا بڑی بات کہہ دی؟

اسلام آباد کو پشاور نے ہرا کر پی ایس ایل فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ بڑا میچ ہارنے کے بعد شاداب نے پریس کانفرنس میں ایسی بات بول دی جو عوام کے دلوں کو جا لگی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستانی ٹیم کے پرانے کپتان کی ٹیم سے 12 رنز سے ہار گئے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے۔ تو انہوں نے فوراََ سے کہا کہ دیکھیں جی ہمارے کپتان ابھی بھی وہ ہیں ، بابر صرف آرام پر ہیں او ر چیئرمین پی سی بی نے بھی انہیں کپتان کا عہدہ دیا ہے اور رہی بات میری تو میں ان کا وزیر ہوں۔

اور وہ میرے بادشاہ، تو پھر جب بادشاہ نہیں ہوگا تو وزیر کو تو جانا پڑے گا نہ۔اس جملے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے اور کچھ ہی دیر میں اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزار سے زائد پسند کر چکے ہیں۔

FOLLOW US