لاہور: بارش کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے فرنچائزز مالکان سے مشورے کے بعد شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ایس ایل کا فائنل 19مارچ کے بجائے 18 مارچ کو ہفتے کے روز کھیلا جائے گا ۔
