Saturday May 18, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سجے گا، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے

ملتان: پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ آج شام 8 بجےدفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا، ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگارنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے پرفارمرز نے فل ڈریس ریہرسل کرلی۔ تقریب کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جبکہ پی ایس ایل 8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے علاوہ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر دو بجے کھول دیے جائیں گے، اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی جبکہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے وہ بہت پرجوش ہیں، ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے، کوشش ہوگی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہوگا۔

FOLLOW US