Sunday January 19, 2025

شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کامیاب اپینڈکس کا آپریشن کر دیا گیاہے جس کے بعد اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر اپنی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ” آج میری اپینڈیکٹومی ہوئی ہے ، بہتر محسوس کر رہاہوں اور مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں “ ۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گھٹنے پر دباﺅ آنے سے دوبارہ انجری کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے اوور کروانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے ، آسٹریلیا سے واپسی پر ان کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب شروع ہونا تھا جو کہ دو ہفتوں پر محیط تھالیکن اس دوران انہیں اپینڈکس کی تکلیف ہوئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کر دیا گیا ۔ ان کا ری ہیب مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہو سکتاہے ۔

FOLLOW US