Sunday January 19, 2025

ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی ماضی میں پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو در اصل 2006 کی ہے جب بھارت کی انڈر 19 ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور آئی تھی، اس وقت انڈر 19 ٹیم کے کپتان پیوش چاولہ تھے، ویڈیو میں کوہلی سمیت پیوش، روبن اتھاپا، پجارا، رویندرا جڈیجااور ایشانت شرما کو بھی شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے علاوہ 4 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ دونوں سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو فتح نصیب ہوئی تھی۔

FOLLOW US