Wednesday May 8, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

نئی دہلی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔ بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو جمعہ کو برطرف کیا۔سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی، بھارتی میڈیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو جمعہ کو برطرف کیا۔سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی۔ بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا تھا۔ تاہم اب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔

FOLLOW US