Friday November 22, 2024

گلوکارہ شکیرانے قطر میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی ؟ جانیں 

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ2022 کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔ مارکہ نیوز کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنےوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شکیرا نے 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 2010 کے ورلڈکپ کیلئے گائے ہوئے گانے “واکا واکا” سے شکیرا کو دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے مداح فیفاورلڈکپ کے دوران شکیرا کی پرفارمنس کے منتظر رہتے ہیں۔

FOLLOW US