Monday November 25, 2024

بہت کم ٹیمیں 137 رنز کے ساتھ ایسا مقابلہ کرسکتی تھیں ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کی بولنگ کو دنیا کی بہترین بولنگ قرار دے دیا

لاہور : بھارت کے معروف صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کی بولنگ کو دنیا کی بہترین بولنگ قرار دے دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔ کم اسکور کے باوجو پاکستانی بولرز میچ آخری اوورز تک لے گئے جس پر بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘سارا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، بہت کم ٹیموں نے137 رنز کے ہدف کے جواب میں ایسا مقابلہ کیا’۔

FOLLOW US