Friday January 24, 2025

“بیٹنگ نے ایسا گڑھا کھودا جو دنیا کی بہترین باؤلنگ بھی نہیں بھر سکی” شاہد آفریدی کا پیغام آگیا

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے کہنا ہے کہ بیٹنگ سائڈ نے ایک ایسا گڑھا کھودا جس کو دنیا کی بہترین باؤلنگ بھی پُر نہیں کرسکی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میچ میں انگلینڈ پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا جشن منائیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنر اپ ہیں۔

FOLLOW US