Friday January 24, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل ، بابر اعظم بھی پوویلین لوٹ گئے

میلبورن : آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فانئل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی اوپنرز نے میچ کی ابتدائی گیند نوبال ہونے کے باوجود محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ ابتدائی تین اوورز میں 16 رنز کے بعد تیسرے اوور میں اوپنرز نے نسبتاً تیز اسکور کیا اور کرس ووکس کے اوور میں 12 رنز بٹورے۔
اوپنرز نے پاکستان کو 29رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر محمد رضوان سیم کیرن کا شکار بن گئے۔ اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ عالمی کپ جیتنے کا اچھا موقع ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہوگی، اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ لگائیں اور انگلش ٹیم کو پریشر میں لائیں۔ دوسری جانب محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔ پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ انگلینڈ کا سکواڈ کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید پر مشتمل ہے ۔

FOLLOW US