Friday January 24, 2025

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل، عمران خان نے قومی ٹیم کیلئے زبردست پیغام جاری کر دیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ ”میرا آج ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو میں نے 1992 میں ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر ٹیم کو دیا تھا ، پہلی چیز یہ کہ آپ اس دن کا مزہ لیں کیونکہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع کبھی کبھار ہی ملتا ہے ، اس سے پریشان مت ہوں ،دوسری چیز اگر آپ خطرے اٹھانے کیلئے تیار ہیں تو آپ جیتیں گے اور اپنے مخالف کی غلطیوں کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو جارحانہ مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنا ہو گا ، آپ کیلئے نیک تمنائیں ، پوری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔“

FOLLOW US