Friday January 24, 2025

انگلینڈ سے بدترین شکست، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے کالے جادو کو وجہ قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے انگلینڈ کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست کو پاکستان کے کالے جادو کے کھاتے میں ڈال دیا۔ نیوز پلیٹ فارم ’جان لو‘ کے فیس بک پیج کی ایک پوسٹ کے مطابق بھارت کے کئی نیوز چینلز اپنی رپورٹس میں ناظرین کو بتا رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم کوانگلینڈ نے شکست نہیں دی بلکہ یہ کام پاکستان کا ہے۔ یہ ٹی وی چینلز ہرزہ سرائی کر رہے ہیں کہ پاکستان نے کالے جادو اور دیگر جادوئی حربوں کے ذریعے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہروایا۔چینلز اپنے اس دعوے کی دلیل یہ لا رہے ہیں کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے، مگر بھارتی ٹیم کا ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر پانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ سب پاکستان نے جادو کے ذریعے کروایا۔

چینلز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر جس ڈرامائی انداز میں نیچے گری ہے، یہ بھی پاکستان کے کالے جادو ہی کا شاخسانہ ہے۔ بھارتی چینلز کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں بھارت کا سامنا کرنے سے گریزاں تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے بھارتی ٹیم کو کالے جادو کے ذریعے شکست دلوا دی۔

FOLLOW US