Friday January 24, 2025

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی باضابطہ علیحدگی، تصدیق ہو گئی:طلاق کی وجہ کیا بنی ؟

اسلام آباد : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی تصدیق کر دی گئی ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، اس بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی ان کی باضابطہ علیحدگی کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن یہ تصدیق کرتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، دوسری جانب ابھی تک شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

FOLLOW US