Friday January 24, 2025

ہر سال آئی پی ایل پر اربوں ڈالرز لگاتے ہو، پی ایس ایل کا مذاق اڑاتے ہو لیکن جب بھی کوئی بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے، پاکستان سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہو، بھارتی ٹیم پر شان ٹیٹ کا طنز

ایڈیلیڈ : انگلینڈ سے پھینٹی کھانے والی بھارتی ٹیم پر شان ٹیٹ کا طنز۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی پیسر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا۔ شان ٹیٹ نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر سال آئی پی ایل پر اربوں ڈالرز لگاتے ہو، پی ایس ایل کا مذاق اڑاتے ہو لیکن جب بھی کوئی بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے، پاکستان سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہو۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کے ہاتھوں آؤٹ کلاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہے، سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز میں بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کررہے ہیں ۔ رائے تنویر نامی صارف نے لکھا کہ ‘صرف دو آدمی’. انہوں نے حوالہ دیا کہ دو ہزار اکیس کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ رواں ٹی ٹونٹی میں جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز۔

راہول نامی صارف نے انگلینڈ اوپنرز کے ہاتھوں دھلائی پر لکھا کہ’آج انگلش اوپنر نے کچھ یوں کیا کہ ‘دھوتے جاؤ، دھوتے جاؤ۔
انس کشمیری نامی صارف نے دلچسپ کیپشن دیا کہ بھارت کو دہلی ایئرپورٹ کے لئے کامیابی سے کوالیفائی کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

واضح رہے کہ آج ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے ٹکٹ کٹائی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

FOLLOW US