Saturday May 4, 2024

بابر اعظم کو کپتان میں نے بنوایا، عمران خان آج کی تاریخ کا سب سے بڑا کریڈٹ لے اڑے، حقیقت کیا ہے ؟ جانیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے خود ہی بابر اعظم کو کپتان بنوانے کا کریڈٹ لے اڑے۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، بابر اعظم کو صرف ایک دو میچوں میں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا اور پی سی بی کو کہہ دیا تھا یہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اس کو کپتان بناو۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام تر صلاحیتیں ہیں جو کسی بھی بڑے کھلاڑی میں ہوتی ہیں۔

غیر ملکی میڈ یا کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی لگ رہی ہے ، انشا اللہ فائنل جیتے گی ۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتان بابر اعظم آوٹ آف فارم نظر آئے لیکن پھر سیمی فائنل جیسے اہم ترین میچ میں بابر اعظم کا بلا ایسا چلا کہ دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا، بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

FOLLOW US