Friday January 24, 2025

“87 میں آسٹریلیا نے سیمی فائنل ہرایا، اگلا ورلڈ کپ پاکستان جیت گیا، پچھلی بار بھی آسٹریلیا نے ہی پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دی” 92 کے ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی

لاہور : پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور حیران کن طور پر وہ تمام نشانیاں ظاہر ہو رہی ہیں جو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت رکھتی ہیں۔ 92 کے ورلڈ کپ میں پاکستان دعاؤں کے سہارے سیمی فائنل میں پہنچا تو 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا۔ پاکستان نے 92 میں بھی اور اب کی بار بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا ۔ 92 کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ فائنلسٹ تھے اور اس بار بھی ایسا ہی ہے لیکن ان نشانیوں میں ایک اور دلچسپ نشانی بھی سامنے آئی ہے۔

سنہ 1992 میں پاکستان کے چیمپین بننے سے پہلے 1987 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جہاں آسٹریلیا نے اسے شکست دی اور خود چیمپین بن گیا، اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان ورلڈ چیمپین بنا تھا۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ 2021 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرایا اور خود چیمپین بن گیا۔ جس طرح 87 کے بعد 92 میں پاکستان چیمپین بنا تھا، یہی نشانی دوبارہ سامنے آنے پر امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 21 میں آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد 22 میں گرین شرٹس چیمپین بنیں گے۔

FOLLOW US