Friday January 24, 2025

“آپ کو گھر لے جانے کیلئے آپ کی رائیڈ آگئی ہے” بھارت کی شکست پر کریم کا ایک اور “چھکا”

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آن لائن ٹیکسی کمپنی کریم فل فارم میں ہے اور لگاتار بھارتی ٹیم کو ٹرول کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ انگلینڈ سے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم بری طرح ہاری تو کریم نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرکے پیغام جاری کیا”آپ کی رائیڈ آپ کو گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئی ہے۔”

کریم کمپنی کے علاوہ پاکستانیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر میمز اور بھارتیوں کی ٹرولنگ کا سلسلہ پورے قومی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ۔ پاکستانی بحیثیت قوم وزیر اعظم سے لے کر عام شہری تک بھارتی ٹیم اور بھارتیوں کی سوشل میڈیا پر خوب بینڈ بجا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اقرار الحسن کی وہ تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک خاتون ٹک ٹاکر کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایڈٹ کرنے والے نے ٹک ٹاکر کی جگہ ویرات کوہلی کی تصویر لگائی اور “شعلے” فلم کا ڈائیلاگ “کتنے آدمی تھے” لکھ دیا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ انڈین ٹیم اب بھی فائنل میں جا سکتی ہے۔ اگر اس کی آدھی ٹویٹ پڑھی جائے تو انسان حیران ہوجاتا ہے کہ جب ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں باہر ہوگئی ہے تو وہ کیسے فائنل میں جا سکتی ہے لیکن پھر اگلا آدھا ٹویٹ پڑھتے ہی پورے معاملے کی سمجھ آجاتی ہے۔ اس شخص نے انڈین ٹیم کو فائنل میں تو پہنچایا ہے لیکن میچ کھیلنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھنے کیلئے۔

FOLLOW US