Friday January 24, 2025

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10وکٹؤں سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ: ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹؤں سے شکست دے دی ہے، اب فائنل میں انگلیند کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پہلے ٹاس جیتتے ہوئے بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جس پر بھارتی سورماؤں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 158 رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 50 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 63 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارتی ہدف کے تعاقب کیلئے انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز میدان میں اترے اور بھارتی گیند بازوں کی دھنائی شروع کردی، بھارتی کپتان نے انگلش جوڑی توڑنے کیلئے بہت سے مہرے تبدیل کیے لیکن انگلش جوڑی نے ان کی ایک بھی نہ چلنے دی اور لاٹھی چارج جاری رکھا، انگلش ٹیم نے برق رفتار ایلکس ہیلز کے 86 رنز اور جوز بٹلر کے 80 رنز کی بدولت 16ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا .

FOLLOW US