Sunday January 19, 2025

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا ٹاکرا، لیکن اب تک کس کا پلڑ ابھاری رہا؟

سڈنی : ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہوں گے ، اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ 28 بار ٹی 20 انٹر نیشنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں ، جس میں 17 بار کامیابی کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ 28 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں جن میں پاکستان نے17 جبکہ نیوزی لینڈ نے 11 میچز میں کامیابی سمیٹی، نیوٹرل وینیو پر پاکستان 10 میچوں میں فاتح رہا،جبکہ نیوزی لینڈ 3 میچ جیت سکا،

آخری 5 میچوں میں سے پاکستان نے 4 اور نیوزی لینڈ نے ایک میچ جیتا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 6 مرتبہ ٹاکرا ہوچکا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان 4 اور نیوزی لینڈ 2 میچ میں کامیاب رہا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان یا نیوزی لینڈ میں سے کسی کو فیورٹ قرار دینا مشکل ہے، نیوزی لینڈ کو تجربے اور تسلسل کی بنا پر فیورٹ کہا جا سکتا تو پاکستان کی غیر یقینی کارکردگی کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کے مقابلے میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

FOLLOW US