Sunday January 19, 2025

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل ہونے والے سیمی فائنل میں بارش کے کتنے امکانات ہیں ؟ جانئے

ایڈیلیڈ : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے متعدد میچز بارش سے متاثر ہوئے تاہم اب شائقین کرکٹ کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہاہے کہ آیا کہ کل کا موسم کیسا رہے گا تو ان کیلئے خبر یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کی اینٹری کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

سڈنی میں کل درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس گراو¿نڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے۔

FOLLOW US