Saturday May 18, 2024

متنازع فیصلوں پر تنقید کا شکار ماریس ایراسمس پاکستان کے سیمی فائنل کیلئے امپائر مقرر

لاہور : ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے، گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اب آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے لیے جنوبی افریقا کے ماریس اراسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرا تھرڈ امپائر اور مائیکل گف فورتھ امپائر مقرر ہوں گے۔ ماریس ایرامس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں کمار دھرما سینا اور پال ریفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کرس گفانی کو تھرڈ امپائر اور روڈ ٹکر کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

FOLLOW US