Sunday January 19, 2025

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا ؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔ پہلاسیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائےگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں جمعرات کو ایڈیلیڈ میں مد مقابل ہوں گی۔ خیال رہےکہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دےکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہرکردیا جس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو اہم میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ ادھر بھارت اور انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرچکے تھے۔

FOLLOW US