ایڈیلیڈ : پاکستان ٹیم بنگلادیش کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس 6 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ بھارت ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور سری لنکا نے 4،4 مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہوا ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم 2 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
