اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھارتی فوڈ ڈلیوری سروس زوماٹو کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ سپر 12 مرحلے میں جب جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دی تو امکان پیدا ہوگیا کہ گرین شرٹس سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس پر طنز کرتے ہوئے زوماٹو نے ٹویٹ کیا “پاکستان ٹیم کی ہوم ڈلیوری کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔”
آج پاکستان کے گروپ کے میچز میں معجزاتی صورت حال دیکھنے کو ملی اور حیران کن طور پر نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ اس کے بعد پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں جاسکتا تھا اور گرین شرٹس نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ پاکستان کی فتح پر کریم نے زوماٹو کے طنزیہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا “آرڈر مسترد کر دیا گیاہے۔”
https://twitter.com/CareemPAK/status/1589211913522593794?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1589211913522593794%7Ctwgr%5E6e1de942f531a7d22ab9751181a5f25ebe2a1484%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F06-Nov-2022%2F1505824