Friday January 24, 2025

ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان کے خلاف شکیب الحسن کا آؤٹ ، سوشل میڈیا صارفین کی فیصلے پر تنقید

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میچ زیادہ اہم ہو گیا ہے کیونکہ اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائے کرے گی ، ایسے میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا، جس پر بنگلہ دیشی کپتان نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا تھا ۔

اب سوشل میڈیا پر بھی ایمپائر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ آوٹ نہیں تھا اور اس کیلئے وہ دلیل کے طور پر کہہ رہے ہیں کہ گیند ٹانگ پر لگنے سے پہلے بیٹ پر لگی تھی۔

https://twitter.com/kritiitweets/status/1589120890478166019?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1589120890478166019%7Ctwgr%5Eecb5ac8f1829009fe5c3d474e178ff3a8fb4799e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F06-Nov-2022%2F1505796

FOLLOW US