Thursday May 2, 2024

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، شاداب خان نے 20 گیندوں پر نصف سینچری بنا کر شاندار اعزاز حاصل کر لیا

ایڈیلیڈ:قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا ہے جس میں سب سے اہم کر دار شاداب خان کا رہا جنہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کی دوسری تیز ترین نصف سینچری سکور کی جبکہ پاکستان کی یہ پہلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لڑکھڑاتی ہوئی پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا محمد افتخارنے دیا جس میں بھر پور ساتھ نواز اور شاداب نے دیا، شاداب خان نے 20 گیندوں پر چار چھکے اور تین چوکے لگا کر ٹورنامنٹ کی دوسری تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، شاداب خان مجموعی طور پر 22 گیندوں پر 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر مارکس سٹونس نے محض 17 گیندوں پر سری لنکا کے خلا ف نصف سینچری سکور کی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے بیٹر لٹن داس نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 21 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی تھی ۔اس طرح وہ اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں تیز ترین نصف سینچری بنانے والوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افتخار نے بھی بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 2 چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ ان کے علاوہ نواز نے 22 گیندوں پر 28 اور حارث نے 11 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

FOLLOW US